26 اگست 2025 - 15:00
غزہ میں غذائی قلت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 303 تک پہنچ گئی

فلسطین کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں غذائی قلت اور بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد 303 ہو گئی ہے، جن میں 117 بچے بھی شامل ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،وزارت صحت فلسطین نے منگل کو اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 بالغ افراد غذائی قلت اور بھوک کے باعث شہید ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کل شہید ہونے والوں کی تعداد 303 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے 2 مارچ سے غزہ کے تمام سرحدی راستے بند کر دیے ہیں اور کسی بھی قسم کی انسانی امداد کی رسائی کو روکا ہے۔

اسرائیلی حملوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 62,744 افراد شہید اور 158,259 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha